22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںحنا پرویز بٹ کا فیصل آباد میں تیزاب گردی کے واقعہ کا...

حنا پرویز بٹ کا فیصل آباد میں تیزاب گردی کے واقعہ کا نوٹس، سی پی اوسے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فیصل آباد کے علاقے سمندری میں گھریلو تنازع پر شوہر کی جانب سے اپنی اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔چیئرپرسن نے سی پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ متاثرہ خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ تیزاب گردی جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حال ہی میں پیش کیا گیا ایسڈ کنٹرول بل 2025 حکومت پنجاب کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ خواتین کو ہر صورت مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں