حوثیوں کے میزائل حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ، ہیومن رائٹس واچ

دبئی ۔ 4 اپریل(اے پی پی ) ہیومن رائٹس واچ نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 مارچ کو حوثیوں کی جانب سے سعودی کی شہری آبادی پر میزائل حملے واضح طور پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جسے کسی …

دبئی ۔ 4 اپریل(اے پی پی ) ہیومن رائٹس واچ نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 مارچ کو حوثیوں کی جانب سے سعودی کی شہری آبادی پر میزائل حملے واضح طور پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جسے کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے حملوں کے پشت پناہ اور ان کا منصوبہ بنانے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں جو عالمی قوانین میں جنگی جرم کے زمرے میں شامل ہے۔ اس حوالے سے تنظیم کی ریجنل آپریشن ڈائریکٹر برائے مشرق وسطی سارہ لیا واٹسن کا کہنا تھا کہ ” حوثی فوری طور پر سعودی عرب کی جانب میزائل حملو ںکو بند کریں”۔

مزید خبریں