حویلیاں، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

حویلیاں، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ایبٹ آباد۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد کے تھانہ حویلیاں کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ہارون رشید خان کے احکامات پر ڈی ایس پی سرکل حویلیاں کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم احسان ولد جان محمد خان سکنہ محابت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک ریپیٹر 12 بور، ایک پستول 30 بور اور 18 کارتوس برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف امتناع اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے پابند سلاسل کر دیا۔