ایبٹ آباد۔ 21 فروری (اے پی پی):حویلیاں پولیس نے ایڈیشنل ایس ایچ او ارشد خان کی قیادت میں بانڈہ قاضیاں کے رہائشی عبدالقادر ولد علی خان کو گرفتار کر کے قبضہ سے آٹے کے تھیلہ میں مہارت سے چھپائی گئی 4965 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ نائن ڈی کے تحت تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے ایڈیشنل ایس ایچ او ارشد خان اور ان کی ٹیم کی بے مثال پیشہ وارانہ مہارت، فرض شناسی اور جرات مندانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ کارروائی پولیس کے عوام دوست کردار اور جرائم کے خاتمہ کے عزم کی بہترین مثال ہے۔ حویلیاں پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کو اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔