مونٹریال ۔21فروری (اے پی پی):ایئر کینیڈا 8جون سے کینیڈا اور اسرائیل کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔العربیہ اردو کے مطابق ایئر کینیڈا سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ خطے کی صورتِ حال پر نظر رکھے گی اور سکیورٹی اور حفاظتی پروٹوکول کی ضروریات کے مطابق اپنے اوقات تبدیل کر سکتی ہے۔ مغربی مسافر بردار ایئر لائنز نے سلامتی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر شرقِ …
ایئر کینیڈا کا 8 جون سے اسرائیل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

مزید خبریں
مونٹریال ۔21فروری (اے پی پی):ایئر کینیڈا 8جون سے کینیڈا اور اسرائیل کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔العربیہ اردو کے مطابق ایئر کینیڈا سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ خطے کی صورتِ حال پر نظر رکھے گی اور سکیورٹی اور حفاظتی پروٹوکول کی ضروریات کے مطابق اپنے اوقات تبدیل کر سکتی ہے۔
مغربی مسافر بردار ایئر لائنز نے سلامتی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر شرقِ اوسط میں متعدد مقامات کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔مونٹریال میں قائم ایئر لائنز نے کہا کہ اگست میں شروع ہونے والی پروازوں میں مونٹریال سے ہفتہ وار ایک اضافی مسلسل دو طرفہ پرواز ہو گی۔رواں ماہ کے شروع میں یونائیٹڈ ایئر لائنز نے کہا تھا کہ وہ 15 مارچ سے نیویارک سے تل ابیب تک اپنی سروس دوبارہ شروع کرے گی۔







