گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 5 پولیس مقابلے ہوئے،جن میں 1ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک اور 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے
گوجرانوالہ،مختلف علاقوں میں 5 پولیس مقابلے، 1ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 25 اگست (اے پی پی):گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 5 پولیس مقابلے ہوئے،جن میں 1ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک اور 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق تھانہ ایمن آباد پولیس سے مقابلہ کے دوران ریکارڈ یافتہ منشیات ڈیلر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کے پاس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش مقصود احمد نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گی اس کے قبضہ سے 11 کلو 250 گرام چرس، ناجائز اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی جبکہ 2 کس نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس سے مقابلہ کے دوران راہزنی اور چوری کے 18 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث و مطلوب ملزم بلال کو پولیس ریڈ کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمہ میں مجرم اشتہاری اسلحہ کے زور پر بدمعاشی کرنے اور شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عبداللّٰہ کو پولیس ریڈ کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ایک اور کاروائی میں تھانہ صدر کامونکی پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم نوید احمد کو پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اس کے قبضہ سے منشیات برآمد ہوئی جبکہ ہمراہی ساتھی فرار ہو گیا۔
تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے کارروائی میں راہزنی و چوری اور پولیس مقابلہ جیسے درجنوں سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث و مطلوب ملزم اویس کو پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔







