جنیوا۔8جولائی (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے دنیا بھر میں اموات کم از کم 40 لاکھ ہو گئی ہیں لہذا حکومتیں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے دوران پابندیوں میں نرمی کرنے میں احتیاط برتیں ۔
جرمن رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے گزشتہ روز کہا کہ دنیا کورونا وائرس کی وبا میں ایک خطرناک موڑ پر کھڑی ہے کیونکہ بعض ممالک میں اب بھی کورونا وائرس کا تیز پھیلائو اور منتقلی ہو رہی ہے جس کی ایک وجہ کورونا ویکسین کی حیران کن حد تک غیرمنصفانہ تیاری اور فراہمی ہے جس کے باعث عالمی معیشت کی بحالی کو بھی خطرات درپیش ہیں لہذا تمام حکومتیں کورونا پابندیاں ہٹانے میں احتیاط کا مظاہرہ کریں تاکہ اس وبا پرقابو پایا جا سکے۔