حکومتی اقدامات سے مہنگائی میںکمی ہوئی ہے، وفاقی و زیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وفاقی و زیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ رواں ہفتے کے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق روز مرہ استعمال کی اشیاکے لحاظ سے افراط زر کی شرح جنوری کے وسط میں20 فیصد تھی جو کم …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وفاقی و زیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ رواں ہفتے کے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق روز مرہ استعمال کی اشیاکے لحاظ سے افراط زر کی شرح جنوری کے وسط میں20 فیصد تھی جو کم ہوکر 11.6 فیصد رہ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی کہا تھا کہ حکومتی فیصلوں کے نتیجہ میں مہنگائی میںکمی ہو گی۔