اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):حکومتی مذاکرات کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان ، سینٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی ، پاکستان مسلم لیگ (ضیاء الحق ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی ، پاکستان پیپلز پارٹی سے نوید قمر نے اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری مطالبات پر غور کیا گیا ۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڈ نے شرکاء کو مطالبات میں قانونی نکات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی ۔