حکومت ادب کے فروغ اورادبی لوگوں کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ‘ عرفان صدیقی

ملتان۔19 مارچ(اے پی پی )مشیروزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہاہے کہ حکومت ادب کے فروغ اوراس سلسلے میں ادبی لوگوں کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔ملتان میں دفتراکادمی ادبیات پاکستان کی افتتاحی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ دفترحکومت کی طرف سے جنوبی پنجاب کے ادیبوں اورشاعروں کے لئے ایک تحفہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے وزیراعظم محمد نواز …

ملتان۔19 مارچ(اے پی پی )مشیروزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہاہے کہ حکومت ادب کے فروغ اوراس سلسلے میں ادبی لوگوں کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔ملتان میں دفتراکادمی ادبیات پاکستان کی افتتاحی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ دفترحکومت کی طرف سے جنوبی پنجاب کے ادیبوں اورشاعروں کے لئے ایک تحفہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے وزیراعظم محمد نواز شریف کوادیبوں کی فلاح اورعلم وادب کے فروغ کے لئے فنڈقائم کرنے کی سمری بھیجی تھی جس کی منظوری کے بعد 50کروڑ روپے کافنڈہمارے پاس آچکاہے جوشاعروں اورادیبوں کی مشاورت سے خرچ کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ضعیف اوربیمار ادیبوں اورشاعروں کوملنے والاوظیفہ تین ہزار روپے سے بڑھاکرسات ہزار روپے کیا اور بعد میں وزیراعظم کی ہدایت پر13ہزارروپے کردیاگیا جواس سال سے نافذ ہوجائے گا۔

Leave a Reply