اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے تعاون سے پارلیمنٹ کی اہمیت بڑھے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے ذریعے نئے نمائندوں کا انتخاب ہو چکا ہے اور اب اقتدار کی پرامن منتقلی کا عمل جاری ہے۔ انہوں …
حکومت اور اپوزیشن کے تعاون سے پارلیمنٹ کی اہمیت بڑھے گی، فواد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے تعاون سے پارلیمنٹ کی اہمیت بڑھے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے ذریعے نئے نمائندوں کا انتخاب ہو چکا ہے اور اب اقتدار کی پرامن منتقلی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہم سے بہت امیدیں ہیں اور ہمیں ان امیدوں پر پورا اترنا ہے۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تعاون جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی اہمیت کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔








