حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیابی کی طرف گامزن ہیں، نور الحق قادری

77
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور مذہبی ہم آہنگی صاحبزادہ نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان ، ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیابی کی طرف گامزن ہیں، مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کراویں گے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صبح تک تمام بند راستوں کو کھول دیا جاے گا،

پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکرائو نہیں ہوگا، حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے،مظاہرین جدھر ہیں وہاں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیں گے۔

انہوں نے تمام مطالبات قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، دھرنا پر امن رہے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے، پر امن رہنے کی صورت میں پولیس اور سکیورٹی ادارے دھرنے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کریں گے ، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا ، حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کرے گی ۔