اسلام آباد ۔ 21 جنوری(اے پی پی) حکومت اور پاکستانی عوام نے تہران میں شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ایران کی حکومت اور ایرانی بھائیوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ دفتر خارجہ سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدری کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں مغفرت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی گئی۔