حکومت اڑان پاکستان پروگرام کے تحت جدید اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے فروغ کو یقینی بنا رہی ہے، کوانٹم ٹیکنالوجی میں تعاون پاک-چین سائنسی تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگا، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کی ٹیکنالوجی ہے اور اس میں تعاون پاک-چین سائنسی تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگا۔جمعرات کوایمرجنگ ٹیکنالوجیز لیب اور چائنہ الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (سی ای ٹی سی) کے درمیان کوانٹم ٹیکنالوجیز میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کی ٹیکنالوجی ہے اور اس میں تعاون پاک-چین سائنسی تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگا۔جمعرات کوایمرجنگ ٹیکنالوجیز لیب اور چائنہ الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (سی ای ٹی سی) کے درمیان کوانٹم ٹیکنالوجیز میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کی ٹیکنالوجی ہے اور اس میں تعاون پاک-چین سائنسی تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت کوانٹم ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون، تحقیق، تربیت اور معلومات کی منتقلی کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ چینی ادارہ سی ای ٹی سی پاکستان میں نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ کے قیام میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گا جو ملک میں جدید تحقیق اور ایجادات کا مرکز ثابت ہوگا۔پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت اڑان پاکستان پروگرام کے تحت جدید اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، روبوٹکس اور نینو ٹیکنالوجی کے فروغ کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوانٹم ویلی کے قیام پر بھی کام کر رہی ہے جو پاکستان کے لیے سلیکون ویلی کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور سٹارٹ اپ کلچر کا مرکز بنے گی۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت جدید معیشت کی بنیاد ہیں اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں چین کے تجربات سے استفادہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک ٹو میں ٹیکنالوجی میں تعاون کو ایک اہم ستون کی حیثیت حاصل ہے جو دونوں ممالک کے درمیان سائنسی و صنعتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔