اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کے حکومت برآمدات کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی یے،میکسیکو کے ساتھ چاول کی برآمدات کے امکانات روشن ہیں ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ میکسیکو کے ساتھ چاول کی برآمد رکی ہوئی ہے کوشش ہے کے میکسیکو کو چاول کی برآمدات جلد …
حکومت برآمدات کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی یے،میکسیکو کے ساتھ چاول کی برآمدات کے امکانات روشن ہیں، عبد الرزاق داﺅد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کے حکومت برآمدات کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی یے،میکسیکو کے ساتھ چاول کی برآمدات کے امکانات روشن ہیں ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ میکسیکو کے ساتھ چاول کی برآمد رکی ہوئی ہے کوشش ہے کے میکسیکو کو چاول کی برآمدات جلد شروع ہو جائے انہوں نے کہا کے میکسیکو سے چاول سے متعلق وفد آئندہ 2 ماہ تک پاکستان کا دورہ کرے گا وفد پاکستان کے برآمد کنندگان کو چاول برآمد کرنے کی اجازت دینے کے لیے جانچ پڑتال کرے گاانہوں نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(آر ای اے پی)کے ممبران سے کہا کے وہ اس ضمن تیاری کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ برامندکندگان کی منظوری ہو سکے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وفد کے دورہ سے پاکستانی چاول کو میکسیکو کی منڈی تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔







