24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت بلوچستان اقلیتوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی...

حکومت بلوچستان اقلیتوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ اقلیتوں کی ملکی ترقی، صوبائی ہم آہنگی اور سماجی استحکام میں خدمات قابلِ تحسین ہیں حکومت بلوچستان اقلیتوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، صو بہ میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ، مذہبی آزادی اور ثقافتی شناخت کے احترام کو یقینی بنایا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اقلیتوں کے دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر کو اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر پیر کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار اور مختلف اقلیتی برادریوں کے نمائندے بھی موجود تھے، تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کیک کاٹا اور شرکا کے ہمراہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی،

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتوں کی ملکی ترقی، صوبائی ہم آہنگی اور سماجی استحکام میں خدمات قابلِ تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع، ترقی اور معاشرتی اتحاد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور ان کی قربانیاں اور خدمات ملک کی تاریخ کا روشن باب ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اقلیتوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، صو بہ میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ، مذہبی آزادی اور ثقافتی شناخت کے احترام کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نہ صرف اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شمولیت کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے ،تقریب میں شریک مختلف اقلیتی نمائندوں نے حکومت بلوچستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صو بہ کی ترقی، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں