کوئٹہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):حکومت بلوچستان نے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق عوام کا تحفظ اور ریاستی رٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے، محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے زہری واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیاہے اور اس سلسلے میں واقعہ کی تمام پہلوں سے جانچ کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت گئی ہے ۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سےواقعہ پر فوری ردعمل نہ دینے پر محکمہ داخلہ نے نوٹس لے لیاہے اورذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں، تمام اضلاع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں ۔
تحقیقات مکمل ہونے تک روزانہ پیش رفت کا متواتر جائزہ لیا جائے گاپورے صوبے میں ریاست کی رٹ قائم ہے ، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، کمی کوتاہیوں کا تدارک کرکے سول انتظامی مشینری کو متحرک کیا جائے گا۔