اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور احتساب موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے اکاﺅنٹس سے بھاری رقم برآمد کی گئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔