اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اتوار کو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبہ کے فروغ کیلئے فنڈز استعمال کر کے بہترین سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے جس سے لاکھوں مستحق طلباءمستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت جن علاقوں میں سرکاری سکول نہیں ہیں وہاں کے نجی سکولوں کے طلباءکے تعلمی اخراجات بھی ادا کئے جا رہے ہیں۔