حکومت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے پالیسی سازی کے ذریعے برآمدی مصنوعات کی تنوع پر توجہ دے رہی ہے،،وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہ ہے کہ حکومت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے پالیسی سازی کے ذریعے برآمدی مصنوعات کی تنوع پر توجہ دے رہی ہے، پاکستان میں مختلف ماحولیاتی اور موسمی حالات کی وجہ سے 20 قسم کا شہد تیار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہد تیارکرنے والے اور برآمد کنندگان کے …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہ ہے کہ حکومت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے پالیسی سازی کے ذریعے برآمدی مصنوعات کی تنوع پر توجہ دے رہی ہے، پاکستان میں مختلف ماحولیاتی اور موسمی حالات کی وجہ سے 20 قسم کا شہد تیار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہد تیارکرنے والے اور برآمد کنندگان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے پالیسی رہنمائی کے ذریعے برآمدی مصنوعات کی تنوع پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہد کی جدید طریقوں سے پیداوار کے حصول اور اس شعبہ میں نجی سطح سے مہارت اور آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدید طریقوں سے ہم آہنگ ہو کر یورپی یونین سمیت تمام مارکیٹوں کے مطلوبہ معیارات کو پورا کیا جاسکے گا جو شہد کی برآمد میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ یوروپی یونین جیسی منڈیوں میں برآمدات کے لئے حکومت شہد کے برآمد کنندگان کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرے گی۔