حکومت خواتین اور اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، ملیکہ بخاری

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت خواتین اور اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔ اتوار کو نجی ٹی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت معاشرہ کے کمزور طبقات کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت خواتین اور اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔ اتوار کو نجی ٹی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت معاشرہ کے کمزور طبقات کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے قانون سازی پر کام کر رہی ہے ، پی ٹی آئی ملک میں یکسان انصاف کی فراہمی کے مینڈیٹ کے ساتھ برسر اقتدار آئی، موجودہ حکومت نے عوام کی خوشحالی کےلئے جامع اصلاحات متعارف کرائیں اداروں کو منافع بخش بنایا اور معاشرہ کے غریب طبقات کی مدد کےلئے اقدامات کئے، ملیکہ بخاری نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتوں نے لوٹ مار کی سیاست کی ، پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت قومی اداروںکو نقصان پہنچایا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت سزا اور جزا کے نطام کےلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایف بی آر سمیت دیگر اداروں میں اصلاحات لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ۔