حکومت سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے نامکمل اقتصادی ایجنڈے کو آگے لے کر جائے گی، محمد اسحاق ڈار

95

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے نامکمل اقتصادی ایجنڈے کو آگے لے کر جائے گی۔ جمعہ کو ایوان صدر میں وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کا محور مالیاتی پالیسیوں کا تسلسل اور اقتصادی اصلاحات ہوں گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا، ہم اقتصادی اصلاحات پر کام تیز کریں گے اور ترقیاتی ایجنڈے کو پہلے سے زیادہ رفتار کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔