حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے متعلقہ شعبوں میں اصلاحات، مسابقتی نرخ ، توانائی کی دستیابی جیسے اقدامات اٹھا رہی ہے،عاطف بخاری

64

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) پاکستان کے چیئرمین عاطف بخاری نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور بی او آئی سرمایہ کاری کے فروغ ، سہولت اور صنعتی تعاون کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاطف بخاری نے بتایا کہ حکومت کے پاس ابھی بھی موثر پالیسیاں ، قوانین ، اور موثر انفراسٹرکچر وضع کرنے کا ایک مشکل کام ہے جس میں بی ٹو بی اور عوامی رابطوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا نے کیلئے حکومت پہلے ہی سازگار پالیسیاں شروع کر چکی ہے جیسا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی ، موبائل مینوفیکچرنگ ، تعمیراتی شعبے کی پالیسیاں ، سول انٹرپرائز اسپیشل اکنامک زون ، ریگولیشنز 2020 ، او ر خصوصی اقتصادی زون ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزادانہ سرمایہ کاری کے نظام پر عمل پیرا ہے اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرنے و مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے بارے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے سہولیات دے رہا ہے۔

بی او آئی کا کام مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ، حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کر نا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کی جانب سے کاروباری اصلاحات میں آسانی ، ریگولیٹری اصلاحات ، اور ٹیکس کے نظام میں ڈ ھا نچہ جا تی اصلاحات اور علاقائی مسابقتی قیمتوں ، توانائی کی دستیابی جیسے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔