حکومت سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ان میں اصلاحات متعارف کرانے کے کی حکمت عملی مرتب کر رہی ہے، پلاننگ کمیشن

69
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) موجودہ حکومت سرکاری اداروں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے تاکہ ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے، بارہویں پانچ سالہ منصوبہ میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے، خدمات کی فراہمی اور گورننس کے اشاریے میں بہتری حکومتی ایجنڈا میں شامل ہے۔پلاننگ کمیشن کے حکام نے بتایا کہ ان اصلاحات کا مقصد اداروں میں ای گورننس متعارف کرانا، تکنیکی مسائل پر وزارتوں کی صلاحیت بڑھانا اور موجودہ انسانی وسائل کی ترقی ہے۔ ابتدائی طور پر گیارہ اہم وزارتوں کو پرفارمنس کنٹریکٹ آفر کیے جائیں گے۔ حکومت کا سماجی و معاشی ایجنڈا پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ منسلک ہے۔