اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ،آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے اور اس پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے بعض عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔تسنیم احمد قریشی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست معاشرے میں انتشار پیدا کر رہی ہے، اور الزام لگایا کہ ” اقتدار کے بھوکے جتھے "پی ٹی آئی کو قومی مفاد کو دا ئو پر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر ضلعی کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی رانا حاکم خان، ضلعی جنرل سیکرٹری رانا جمشید خان بھی موجود تھے۔