پشاور۔ 24 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ غریب بچوں اور بیواؤں کو تعلیم اور ہنر سیکھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرسکے، ہم غریب بچوں کو تعلیم کےلئے سکالرشپ دے رہے ہیں، بیت المال خیبر پختونخوا نے صوبے میں غریب اور نادر بیواؤں اور غریب بچوں کےلئے بہت زبردست منصوبے شروع کئے …
حکومت غریب بچوں اور بیواؤں کو تعلیم اور ہنر سیکھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی خواہشمند ہے ، وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ غریب بچوں اور بیواؤں کو تعلیم اور ہنر سیکھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرسکے، ہم غریب بچوں کو تعلیم کےلئے سکالرشپ دے رہے ہیں، بیت المال خیبر پختونخوا نے صوبے میں غریب اور نادر بیواؤں اور غریب بچوں کےلئے بہت زبردست منصوبے شروع کئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بیت المال دفتر پشاور کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر بیت المال خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر لال بادشاہ نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ بیت المال کے زیر انتظام خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں 30 ٹرینگ سنٹر کام کررہے ہیں، مذکورہ سنٹر میں نادار، غریب خواتین مختلف شعبوں میں ہنر سیکھ رہی ہیں۔ان سنڑز میں کشیدہ کاری کے علاوہ آئی ٹی کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ بیت المال کے زیر انتظام خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 8 یتیم خانے چلا رہے ہیں، ان یتیم خانوں میں 8 سو طلباء وطالبات رہائش پذیر ہیں، ان یتیم بچوں کو میٹرک تک تعلیم دیتے ہیں، ان سارے یتیم خانوں میں 16۔16 سی سی ٹی کیمرے لگائے ہیں جس سے ہر یتیم خانے کی مائٹرینگ کی جارہی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کی رضا کی خاطر جو فنڈ ملتا ہے اس کو صیح جگہ استعمال کرنا چاہیے، وفاقی حکومت غربت کے خاتمے کےلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ غریب بچوں اور بیواؤں کو تعلیم اور ہنر سیکھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو فنڈ غریب و یتیم بچوں کے فلاح وبہود کے لئے فراہم کرتی ہے اس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، بیت المال غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کے ساتھ ساتھ معذور افراد کو بھی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بیت المال خیبر پختونخوا کے عملے کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، بیت المال خیبر پختونخوا میں جو حالی سیٹیں ہے اس پر بہت جلد نئے لوگوں کو بھرتی کریں گے، بیت المال کے دفاتر کو ڈیٹا شئیرنگ کے حوالے سے جو انٹرنیٹ کے ایشوز ہے اس پر کام جاری ہے یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیت المال کے پاس گاڑیوں کی کمی ہے، اس مسئلے کو بھی حل کریں گے۔








