حکومت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے گستاخانہ مواد ہٹانے کےلئے ہر آپشن استعمال کرنے کےلئے پرعزم ہے، چوہدری نثار علی خان سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث عناصر کی نشاندہی کےلئے دیگر حساس اداروں کی مدد بھی حاصل کی جائے،وزیرِ داخلہ کی ایف آئی اے حکام کو ہدایت اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے …
حکومت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے گستاخانہ مواد ہٹانے کےلئے ہر آپشن استعمال کرنے کےلئے پرعزم ہے، چوہدری نثار علی خان

مزید خبریں
حکومت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے گستاخانہ مواد ہٹانے کےلئے ہر آپشن استعمال کرنے کےلئے پرعزم ہے، چوہدری نثار علی خان
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث عناصر کی نشاندہی کےلئے دیگر حساس اداروں کی مدد بھی حاصل کی جائے،وزیرِ داخلہ کی ایف آئی اے حکام کو ہدایت
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے گستاخانہ مواد کے ہٹائے جانے کو یقینی بنانے کےلئے ہر آپشن استعمال کرنے کےلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ فیس بک انتظامیہ پاکستان کے 20 کروڑ سے زائد عوام اور کروڑوں صارفین کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ وزیرِ داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث عناصر کی نشاندہی کےلئے دیگر حساس اداروں کی مدد بھی حاصل کی جائے۔ یہ بات انہوں نے گستاخانہ مواد کے خلاف جاری ایف آئی اے کی تحقیقات میں پیشرفت اور اس سلسلہ میںوزیرِاعظم پاکستان کی جانب سے کی جانے والے ہدایات کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اعلیٰ عدالت کے حالیہ فیصلے اور احکامات کی روشنی میں فیس بک انتظامیہ سے معلومات کے لئے باقاعدہ طور پر درخواست کی جا چکی ہے تاہم ان کی طرف سے جواب کا انتظار ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِ داخلہ کی ہدایت کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کے ایک سینئر افسر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت فیس بک انتظامیہ سے مطلوبہ معلومات کےلئے کوششیں تیز کرے۔








