فیصل آباد 23 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد علی،سی پی او سہیل چوہدری نے ارکان اسمبلی میاں فرخ حبیب،شیخ خرم شہزاد، فیض اللہ کموکا، لطیف نذر، شکیل شاہد، میاں خیال کاسترو کے ہمراہ محرم الحرام کے انتظامات کامعائنہ کرنے کے لئے شہر میں مختلف امام بارگاہوں،محرم کے جلوسوں ومجالس کے مقامات کا دورہ کیا۔ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا،اسسٹنٹ کمشنرزسید ایوب بخاری، عمر مقبول، سی ای او …
حکومت محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے’ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب

مزید خبریں
فیصل آباد 23 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد علی،سی پی او سہیل چوہدری نے ارکان اسمبلی میاں فرخ حبیب،شیخ خرم شہزاد، فیض اللہ کموکا، لطیف نذر، شکیل شاہد، میاں خیال کاسترو کے ہمراہ محرم الحرام کے انتظامات کامعائنہ کرنے کے لئے شہر میں مختلف امام بارگاہوں،محرم کے جلوسوں ومجالس کے مقامات کا دورہ کیا۔ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا،اسسٹنٹ کمشنرزسید ایوب بخاری، عمر مقبول، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔وہ مرکزی امام بارگاہ ڈگلس پورہ،خیمہ بستی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ،چوک گھنٹہ گھر، بھوانہ وامین پور بازاراور دیگر علاقوں میں گئے اور محرم کی تقریبات کے منتظمین سے ملاقات کی۔اس موقع پرضلعی امن کمیٹی کے ممبرزصاحبزادہ فیض رسول رضوی، مفتی محمد ضیا مدنی، محمد جعفر نقوی،ڈاکٹر افتخار نقوی، سید تجمل حسین زیدی ودیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور ارکان اسمبلی نے محرم جلوسوں ومجالس کے منتظمین سے انتظامی حفاظتی امور کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ صفائی ستھرائی،لائٹنگ کے انتظامات اور سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کمی نہیں رہے گی تاہم منتظمین کو چاہیے کہ وہ اپنے رضا کارسیکورٹی گارڈزکو بھی چوکس رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ تمام امام بارگاہوں اورمجالس کے مقامات پر تین درجات کی سیکورٹی کابندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہر چیک پوسٹ پر سکریننگ کرکے شرکاء کو کلیئر کیا جاسکے۔انہوں نے امام بارگاہوں کے قریب ریسکیو1122،میڈیکل سروسز اوردیگر انتظامات کو بھی چیک کیا اور سٹاف کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے حفاظتی وانتظامی امور کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس سلسلے میں سنٹرل کنٹرول روم ڈی سی آفس میں جوبیس گھنٹے کام کررہا ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اس سلسلے میں سیکورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اورانتظامی امور کیلئے متعلقہ محکموں کو متحرک رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر محرم انتظامات کو خود چیک کررہے ہیں تاکہ عوامی رابطے کے ذریعے سرکاری محکموں کے تمام ترانتظامات کو فول پروف اورپراعتماد بنایاجاسکے۔اس موقع پر منتظمین سید محمد جعفر نقوی اور سید تجمل حسین زیدی نے دورہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی نگرانی کی بدولت احساس تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے محرم میں قیام امن کے لئے وسیع البنیاد حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔








