حکومت ملک میں سائنس اینڈٹیکنالوجی کے شعبہ کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، حکام وزارت منصوبہ بندی و ترقی

72

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) حکومت ملک میں سائنس اینڈٹیکنالوجی کے شعبہ کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، سکول کی سطح پر معیاری سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے حکام کے مطابق پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے برین ڈرین روکنے کے ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔ نالج اکامی ٹاسک فورس کے تحت سائن اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔