حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ

کراچی۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے، موجودہ حکومت کے اقدامات کی بدولت ملک کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے ) کراچی کے مین کیمپس میں سالانہ جلسہ …

کراچی۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے، موجودہ حکومت کے اقدامات کی بدولت ملک کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے ) کراچی کے مین کیمپس میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے فارغ التحصیل ہونے والے 926 طلبہ وطالبات میںچھ پروگرامز کے673 انڈر گریجویٹ طلبائ، سات پروگرامز کے 252 پوسٹ گریجویٹ طلبا اور ایک پی ایچ ڈی اسکالر شامل تھے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماءنثار احمد کھوڑو اور دی سٹیزن فاو¿نڈیشن کے شریک بانی مشتاق چھاپرا بھی بطور اعزازی مہمان تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اب حسابات جاریہ کے خسارے اور درآمدات میں کمی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے۔ حفیظ شیخ نے آئی بی اے کے کردار اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلباءکو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ طلباء ان خصوصی صلاحیتوں اور اوصاف کی قدر کریں جو اس ادارے نے ان کو سکھائیں ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءنثار احمد کھوڑو کا کہنا تھاکہ ادارے سے طلبا نے جو مہارتیں اور صلاحیتیں حاصل کی ہیں وہ زندگی کی دشواریوں میں ان کے کام آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی بی اے سے گریجویٹ ہونا طلباءکو ممتاز مقام عطا کرتا ہے اور ان کو بہتر کارکردگی کی ذمہ داری سے بھی بہرہ مند کرتا ہے۔آئی بی اے، کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرخ اقبال نے فارغ التحصیل طلباء اور ان کے والدین کو مبارک باد دی اور بتایا کہ80 فیصد گریجویٹ تین ماہ کے اندر ملازمت کے حصول میں کامیاب ہوئے۔ دی سٹیزن فاﺅنڈیشن کے شریک بانی مشتاق چھاپرا نے Responsible Citizen Initiative (RCI) یا سوشل انٹرن شپ کے آغاز پر آئی بی اے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے کئی ادارے آئی بی اے کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے یکساں نوعیت کے اقدامات کر رہے ہیں۔تقسیمِ اسناد کی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباءکو نقد انعامات، میڈلز، شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ آف میرٹ سے نوازا گیا۔