حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے پرعزم ہے، لیلیٰ خان

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کو جدید تعلیم مکمل طور پر آراستہ کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں، وہ 14 تا 22 اکتوبر تک روس میں منعقدہ …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کو جدید تعلیم مکمل طور پر آراستہ کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں، وہ 14 تا 22 اکتوبر تک روس میں منعقدہ 19 ویں فیڈرل فیسٹیول آف ینگ اینڈ سٹوڈنٹس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ اجلاس میں فیسٹیول کے شرکاءکی جانب سے بتایا گیا کہ فیسٹیول پروگرام میں مباحثوں، سائنسی و تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی وفد میں مختلف شعبوں سے 62 نوجوان لیڈرز شامل تھے۔ لیلیٰ خان نے بین الاقوامی سطح کے ایونٹ میں پاکستان کا روشن اور سافٹ امیج اجاگر کرنے پر وفد کے شرکاءکو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حکومت انہیں ہر شعبے میں مواقع اور وسائل فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Leave a Reply