اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بے سہارا اور غریب شہریوں کو صنف، ذات، نسل اور مذہب سے قطع نظر ہو کر پاکستان بیت المال اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ذریعے مدد کی ہے۔ جمعرات کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی جائزہ 2019-20ءکے مطابق پاکستان بیت المال (پی بی ایم) ضلعی سطح پر اپنے قیام کے ذریعے بے سہارا، بیواﺅں، …
حکومت نے بے سہارا اور غریب شہریوں کو صنف، ذات، نسل اور مذہب سے قطع نظر ہو کر پاکستان بیت المال اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ذریعے مدد فراہم کی ہے، قومی اقتصادی جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بے سہارا اور غریب شہریوں کو صنف، ذات، نسل اور مذہب سے قطع نظر ہو کر پاکستان بیت المال اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ذریعے مدد کی ہے۔ جمعرات کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی جائزہ 2019-20ءکے مطابق پاکستان بیت المال (پی بی ایم) ضلعی سطح پر اپنے قیام کے ذریعے بے سہارا، بیواﺅں، یتیموں اور دیگر ضرورت مند افراد کو ان کی صنف، ذات، نسل اور مذہب سے قطع نظر مدد فراہم کر رہا ہے۔ جولائی سے مارچ مالی سال 2020ءکے دوران پاکستان بیت المال نے اپنے بنیادی منصوبوں/سکیموں کے ذریعے 2.705 ارب روپے کی رقم فراہم کی ہے۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ نے اس مالی سال 2020ءکے جولائی تا مارچ کے عرصہ کے دوران 2426.31 ملین روپے کی رقم 35,594 وظائف پر خرچ ہوئی جبکہ 432.27 ملین روپے کی رقم بطور شادی گرانٹ 100,000 فی کس کے حساب سے مستحقین میں تقسیم کی جس سے 4,323 محنت کشوں کے خاندانوں نے فائدہ حاصل کیا۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ نے 476.00 ملین روپے کی رقم بطور ڈیتھ گرانٹ بحساب 500,000 فی کس ملک بھر میں محنت کشوں کے حادثات کی مد میں ان کے 952 لواحقین کو ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر پروگرام جیسے زکوة، ملازمین کو بڑھاپے میں فوائد ادا کرنے والا ادارہ (ای او بی آئی) اور مائیکرو فنانس نیٹ ورک ملک سے غربت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔







