حکومت نے توانائی بحران پر بڑے احسن اندازمیں تقریباً قابو پا لیاہے،وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر

اسلام آباد۔19 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے پوری پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے ۔ اتوار کو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم قومی اُمو ر پر محمد نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو اعتماد …

اسلام آباد۔19 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے پوری پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے ۔ اتوار کو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم قومی اُمو ر پر محمد نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر فیصلہ سازی کی جس کے باعث آج سوست تا گوادر پوری پاکستانی قوم میں اہم قومی اُمور پر باہمی اتفاق پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 2013 ءمیں جب برسراقتدار آئی تو اُ س وقت پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی بحران جیسے بڑے چیلنجزز کا سامنا تھا جن پر حکومت نے بڑے احسن اندازمیں تقریباً قابو پا لیاہے۔

Leave a Reply