حکومت نے رواں سال 9نومبر کو کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں

اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی) حکومت نے رواں سال 9نومبر کو کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں ہیں، جس سے پوری دنیا اور بھارت میں مقیم سکھ یاتریوں کا مذہبی گہوارہ کھول دیا جائیگا ۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کے وزیر اعظم عمران خان اس راہداری کا افتتاح کرینگے ۔ جس کا تعمیراتی کام حتمی مراحل میں …

اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی) حکومت نے رواں سال 9نومبر کو کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں ہیں، جس سے پوری دنیا اور بھارت میں مقیم سکھ یاتریوں کا مذہبی گہوارہ کھول دیا جائیگا ۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کے وزیر اعظم عمران خان اس راہداری کا افتتاح کرینگے ۔ جس کا تعمیراتی کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ۔ کرتارپور راہداری کا افتتاح سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے جنم دن کی 550ویں تقریب کے موقع پر کیا جائیگا ۔ ٹویٹر ہینڈل پر مختلف ٹویٹس میں کرتارپور راہدا ری کمپلیکس کی عمارت کے ویڈیو کلپس بھی شیئر کئے گئے ہیں۔ کرتاپور راہداری سے بھارت سکھ یاتریوں کو گوردوارہ کرتا پور صاحب تک ویزا فری رسائی حاصل ہوگی جو بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق راہداری کا پہلا مرحلہ زیرو پوائنٹ تک راہداری مرکزی حصے کی تعمیر پر مشتمل ہے جبکہ گوردوارہ بارہ دری کی موجودہ عمارت ، لنگر ہال ، انگیٹھا صاحب ، سارووار ، انتظامی بلاک اور پارکنگ ایریا کی تزئین و آرائش بھی اسی مرحلہ کا حصہ ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 10ہزارت یاتریوں کیلئے رہائشی ایریا ، فائیو اور سیون سٹار ہوٹل کی تعمیر اور شاپنگ مالز کی تعمیر شامل ہیں۔ راہداری کے افتتاح کے بعد دنیا بھر سکھ دنیا کے سب سے بڑے گورودوارے میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے آ سکیں۔ تقریباً5ہزار سکھ یاتری کرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستان آئیں گے جو اس سہولت کے افتتاح کے منتظر ہیں ۔ پاکستان میں سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو بھی مدعو کر رکھا ہے ۔ سکھ برادری کو اپنے مذہبی مقام میں شرکت کے علاوہ قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا اور مختلف میزبانی کے شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے اور ملکی معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستان میں مذہی سیاحت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اس سے قبل کوریا سے بدھ بھکشو خیبر پختونخوا کے شہر خان پور کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور اب سکھ کمیونٹی کرتارپور کا دورہ کرے گی ۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام برداشت ، ہم آہنگی اور امن کا مذہب ہے اور پاکستان بین المذہب ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتا ہے ۔