حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جو ابھی تک کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے، ذولفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل ذولفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جو ابھی تک کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ڈاکٹرزنے حکومت کو ان کی میڈیکل …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل ذولفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جو ابھی تک کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ڈاکٹرزنے حکومت کو ان کی میڈیکل رپورٹس نہیں بھیجی اور نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھنا ضروری تھا کیونکہ نواز شریف کو صرف آٹھ ہفتوں کے لئے علاج کی خاطر باہر جانے دیا گیا تھا ۔کورونا وائرس کے متعلق ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس سے محفوظ ہے اور ابھی تک صرف 5 کورونا کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک ں میں وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے اقدامات کئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین میں زیر تعلیم تمام پاکستانی طلباءمحفوظ ہیں اور حکومت چین میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ان کی واپسی کے متعلق فیصلہ کرے گی ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقلیتی احتجاجی مظاہرین پر بد ترین مظالم ڈھا رہا ہے مودی نے سیکولر بھارت کو فاشسٹ بنا دیا ہے جہاں کسی کی جان محفوظ نہیں ۔