حکومت نے شفافیت کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کوفروغ دیا ہے،ایازصادق

118

لاہور۔6 نومبر(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باشعور عوام نے اپنے مثبت طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اب کسی کو ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شفافیت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست کے سامنے الزام تراشی، انتشار، افراتفری اور جھوٹ کی منفی سیاست کو مات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم تخریبی سیاست کرنے والو ںکے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے۔ دھرنا پارٹی کی ترقی اور خوشحالی کے تیز سفر کو روکنے کی ناپاک سازش عوام نے ناکام بنائی اور انتشار کی سیاست سے یکسر لاتعلق رہے اور باشعور عوام نے پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے والوں کی منفی سیاست کو کھوٹا کر دیا ہے۔ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکےوں کے پےچھے دراصل ملک کی تےزرفتارترقی اور عوام کی خوشحالی کا خوف تھا۔