حکومت نے مری اور گلیات جانے کیلئے عائد پابندی میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کردی ہے، شیخ رشید

55

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے مری اور گلیات جانے کیلئے عائد پابندی میں 24گھنٹے کی توسیع کردی ہے۔

پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کا اس پابندی پر اطلاق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مری اور گلیات جانے کیلئے پابندی کھولنے کا فیصلہ صورتحال کا جائزہ لے کرکیا جائے گا۔