حکومت نے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرکشش اور لبرل پالیسی مرتب کی ہے، سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرکشش اور لبرل پالیسی مرتب کی ہے اور کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) میں پاکستان اور چین کے علاوہ دیگر ممالک کے سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرکشش اور لبرل پالیسی مرتب کی ہے اور کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) میں پاکستان اور چین کے علاوہ دیگر ممالک کے سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے کثیر الجہتی پالیسی مرتب کی ہے اور پاکستانی، چینی اور دیگر ممالک کے اداروں اور سرمایہ کاروں کو یکساں مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بیان کے مطابق سی پیک کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جا رہے ہیں جن میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر پرکشش مراعات فراہم کی جا رہی ہیں اور پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو زمین کی الاٹمنٹ، ٹیکس مراعات سمیت دیگر مراعات کی پیشکش کی گئی ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply