حکومت نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور بااختیاری کے لئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا“ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور بااختیاری کے لئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا اور قومی یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک بنایا گیا تاکہ نوجوانوں کو سماجی تحفظ دے کر ان کی صحت و تندرستی ، روز گار اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، نوجوانوں پر توجہ دینے والی …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور بااختیاری کے لئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا اور قومی یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک بنایا گیا تاکہ نوجوانوں کو سماجی تحفظ دے کر ان کی صحت و تندرستی ، روز گار اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، نوجوانوں پر توجہ دینے والی ادارہ جاتی اصلاحات کی گئیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ کونسل بنائی گئی اس کے علاوہ نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت نے وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام شروع کیا جس میں تعلیم ہنر کی تربیت کاروباری سرگرمی کے وسیع منصوبے اور اقدامات شامل ہیں ۔

مزید خبریں