حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی

152
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی

اسلام آباد ۔30ستمبر (اے پی پی):حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی۔وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی کمی کی گئی ہے ۔

پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 11روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا ۔