حکومت پاکستان افغان مہاجرین کی رضاکارانہ،بتدریج،محفوظ اور باعزت واپسی کیلئے پر عزم ہے، روشن خورشید بھروچہ

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سیفران روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کی رضاکارانہ،بتدریج،محفوظ اور باعزت واپسی کیلئے پر عزم ہے۔عالمی سطح پر مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداداور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی منتقلی سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔پاکستان میں افغان مہاجرین کو تحفظ دینے کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔یہ باتیں انہوں …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سیفران روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کی رضاکارانہ،بتدریج،محفوظ اور باعزت واپسی کیلئے پر عزم ہے۔عالمی سطح پر مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداداور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی منتقلی سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔پاکستان میں افغان مہاجرین کو تحفظ دینے کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں یو این ایچ سی آر،وزارت سیفران اور جرمن ڈویلپمنٹ کوآپریشن کے زیر اہتمام مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر مقررین نے 68.5ملین افراد کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو 2017 کے آخر تک دنیا بھر میں بے گھر ہوئے۔یو این ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق 2017میں اوسطا ہر دو سیکنڈ میں ایک شخص بے گھر ہوا،جس سے ترقی یافتہ ممالک زیادہ متاثر ہوئے۔دنیا کے 85فیصد مہاجرین کی میزبانی ترقی یافتہ ممالک کر رہے ہیں۔جنوب مغربی ایشیاءمیں مقیم افگان مہاجرین کا شمار دنیا کے ممحفوظ ترین مہاجرین میں ہوتا ہے۔پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔