حکومت پاکستان نے 21 سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کردیا

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان نے وسیع پیمانے پر سفیروں کی تقرریاں عمل میں لائی ہیں اور 21 سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اور ڈی جی ساوتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے جبکہ جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کو ایران میں …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان نے وسیع پیمانے پر سفیروں کی تقرریاں عمل میں لائی ہیں اور 21 سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اور ڈی جی ساوتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے جبکہ جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کو ایران میں پاکستان کا سفیر بنا دیا گیا ہے‘ پولینڈ میں پاکستانی سفیر نامزد رحیم شفقت علی خان روس، جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان، ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ، برلن میں تعینات منسٹر مریم مدیحہ آفتاب کو بلغاریہ، بیجنگ میں تعینات منسٹر ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر نامزد، ایڈیشنل سیکرٹری افریقہ فارن آفس ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینیگال، انقرہ میں تعینات منسٹر سید علی اسد گیلانی ازبکستان، سٹاک ہوم میں تعینات منسٹر عرفان احمد کو ترکمانستان، کینبرا میں تعینات منسٹر خالد اعجاز کو ارجنٹینا، ڈی جی فارن آفس ڈاکٹر ظفر اقبال کو رومانیہ، ڈی جی فارن آفس احمد فاروق کو ڈنمارک، میجر جنرل عمر فاروق برکی کو اردن ،وائس ایڈمرل اطہر مختار کو کرغستان، بڈاپسٹ میں تعینات منسٹر زاہد حسین کو فرینکفرٹ میں قونصل جنرل، ڈی جی فارن آفس ثمینہ مہتاب کو قونصل جنرل شندو چین ، کینبرا میں تعینات منسٹر طارق وزیر کو مانچسٹر میں قونصل جنرل اور آزربائیجان میں تعینات سفیر ڈاکٹر سعید خان کے عرصہ تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔