حکومت پاکستان کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ ہے، جامعہ مسجد سبحان اللہ اور مدرسہ الصابر کو ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق بہاولپور میں جامعہ مسجد سبحان اللہ اور مدرسہ الصابر کو ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ ہے، جامعہ مسجد سبحان اللہ اور مدرسہ الصابر کو ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق بہاولپور میں جامعہ مسجد سبحان اللہ اور مدرسہ الصابر کو ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔ اس مرکز کو بھارتی ذرائع ابلاغ مبینہ طور پر جیش محمد تنظیم کے تربیتی مرکز سے وابستہ کر رہے ہیں جبکہ یہ خالصتاً ایک مدرسہ اور جامعہ مسجد ہے جس میں سینکڑوں یتیم اور متوسط طبقے کے طلباءدینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی بہاولپور شوزیب سعید اور ایس پی بہاولپور سلیم نیازی نے مدارس کا مفصل دورہ کیا، اس اچانک دورہ میں حکومتی ٹیم نے تمام عمارتوں اور ان میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مدارس میں 650 سے زیادہ بچے زیر تعلیم اور 65 کے قریب عملہ جن میں اساتذہ کرام شامل ہیں رہائشی پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مدرسہ میں چھٹی کلاس تک دنیاوی تعلیم اور ثانوی انٹرمیڈیٹ اور درس نظامی کی بنیاد پر گریجویشن اور ماسٹرز تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اہلیاں بہاولپور کی بڑی تعداد اس مدرسہ کی کفالت اپنے صدقات اور عطیہ کی طور پر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کو چاول اور اناج کھانے کو عوام مفت دیتے ہیں۔ ان کی اور دیگر مدارس کی ماہانہ تفتیش اور تحقیق سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے باقاعدہ کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ آج کے دن سے اس ادارے کا نظم و نسق حکومت پنجاب نے حفاظتی اقدامات کے طور پر سنبھال لیا ہے اور یہ اقدام 21 فروری کو ہونے والی قومی سلامتی کے اہم اجلاس کی روشنی میں کیا گیا۔

Leave a Reply