21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںحکومت پاکستان کا یکم جنوری 2024 سے آئندہ پندرہ دنوں کے لئے...

حکومت پاکستان کا یکم جنوری 2024 سے آئندہ پندرہ دنوں کے لئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):حکومت پاکستان نے یکم جنوری 2024 سے آئندہ پندرہ دنوں کےلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ ڈویژن کی طرف سے اتوار کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کے مطابق یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والے پندرہ دنوں کے لئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

یکم جنوری 2024 سے پٹرول کی قیمت فی لٹر 267.34 روپے اور ہائی اسپیڈ دیزل کی قیمت 276.21 روپے کی سطح پر برقرار رہیں گی ۔ موجودہ قیمتوں کا تعین 16 دسمبر سے 31دسمبر2023 تک 15 روز کے لئے کیا گیا تھا۔ اب یہی قیمتین یکم جنوری 2024 سے آئندہ 15 دنوں تک برقرار رکھی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=425325

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں