حکومت پاک سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے معاملات کو حتمی شکل دے رہی ہے، نئے ٹرمینلز بزنس ٹو بزنس ماڈل پر لگائے جائیں گے، حماد اظہر

138
وفاقی حکومت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پچھلے چند ماہ کے دوران ہونےوالا 4 سے 5 روپے فی یونٹ اضافہ خود برداشت کرے گی، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت پاک سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے معاملات کو حتمی شکل دے رہی ہے، نئے ٹرمینلز ٹیک آر پےکی بنیاد پر نہیں لگائے جائیں گے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت روسی حکام کے ساتھ پاک سٹریم گیس پائپ لائن پروجیکٹ ( نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن ) کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے 2 نئے ٹرمینلزپر لگانے کے لئے بھی سہولت کنندہ کا کردار ادا کیا ہے۔ نئے ٹرمینلزٹیک آر پے کی بجائے بزنس ٹو بزنس ماڈل پر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے درآمدی گیس کے نظام کی استعداد میں اضافہ میں مد د ملے گی۔