حکومت پنجاب اور یو ایم ٹی کے مابین تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

158
Punjab Govt

لاہور۔20فروری (اے پی پی):حکومت پنجاب اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی مذہبی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ان کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشردیگر سکھ رہنما اور پاکستان گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

ڈی جی یو ایم ٹی نے صوبائی وزیر کو یونیورسٹی کے تعلیمی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یو ایم ٹی میں 100سے زائد مذہبی اقلیتی طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ 35طلب علم مختلف سکالرشپس پر اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔