تہران۔ 22 مارچ (اے پی پی)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی حکومت پیداواری شعبے میں نجی کمپنیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز تہران میں نجی دواز ساز کمپنی کیمیا فارماسیوٹیکل کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ملک کے لیے قابل فخر ہے …
حکومت پیداواری شعبوں میں نجی کمپنیوں کی حمایت کرے گی، ایرانی صدر

مزید خبریں
تہران۔ 22 مارچ (اے پی پی)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی حکومت پیداواری شعبے میں نجی کمپنیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز تہران میں نجی دواز ساز کمپنی کیمیا فارماسیوٹیکل کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ملک کے لیے قابل فخر ہے کہ اس کمپنی کی تیار کردہ دوائیں نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہیں بلکہ بیرون ملک برآمد بھی کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت، پیداواری شعبے میں سرگرم نجی کمپنیوں کی بھرپور حمایت کرے گی۔انھوں نے ملکی صنعت کاروں سرمایہ کاروں سے ملک کی ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹانے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس موقع پر مذکورہ دوا سازکمپنی کے بعض شعبوں کا افتتاح بھی کیا۔







