اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے پائیدار ماحولیاتی ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی -13) کو مقررہ وقت سے قبل حاصل کر کے اپنے سرسبز نصب العین کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے جو پاکستان کے لئے ایک شاندار کامیابی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے …
حکومت کامیابی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹ رہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے پائیدار ماحولیاتی ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی -13) کو مقررہ وقت سے قبل حاصل کر کے اپنے سرسبز نصب العین کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے جو پاکستان کے لئے ایک شاندار کامیابی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اس سلسلہ میں 2030 کا وقت مقرر کیا تھا جسے ایک دہائی قبل حاصل کر لیا گیا ہے پاکستان نے آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں میں تعاون کے علاوہ صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے لئے اپنی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں اور اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے جس میں جامع حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، ماحول دوستانہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری، برقی گاڑیا ں اور ماحولیاتی شعبہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس بحران کے دوران شجرکاری مہم کو جاری رکھنے اور روزگار پیدا کرنے کی کوششوں کی تعریف کی جو کہ دوسرے ممالک کیلئے ایک مثال ہے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فضائی آلودگی، آب و ہوا کی تبدیلی اور پانی کے تحفظ اور ذخیرہ اندوزی ، حیاتیاتی تنوع میں کمی اور غیرقانونی جنگلاتی حیات کے شکار سمیت ماحولیاتی ایشوز کے حل کے لئے پر عزم ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو آرنلڈ شوارزینگر کی دعوت کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوارزینگر نے عمران خان کی ماحولیاتی تغیر کے ایشوز سے نمٹنے کے لئے عزم اور جدوجہد کو سراہاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنگلات کے شعبہ میں بھی روزگار کے مواقع پیداکئے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت ترجیحی بنیادوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملات کو حل کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ ایکٹر رقبہ کی ویران اراضی سرسبز و شاداب ہوگئی جو خیبرپختونخوا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں لکڑی کی اسمگلنگ اور غیر قانونی درختوں کی کٹائی کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔








