حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے، نوجوانوں کو قرض فراہم کرنے کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے، نوجوانوں کو قرض فراہم کرنے کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے، نوجوانوں کو قرض فراہم کرنے کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے اور مارک اپ6 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد تک کر دیا ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی سرمائے کے شعبے سمیت تمام پہلوئوں میں نوجوان نسل کو ہنر سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دے کر روشن مستقبل کیلئے ایک تعمیری قوت تیار کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی یوم ہنر کے دن کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو انسانی وسائل کے مرکز کے طور پر ابھرنے کی ضرورت ہے جس طرح سے جرمنی اور جاپان نے مثال قائم کی اور دنیا کیلئے مہارت کی ترقی کیلئے پیشرفت کی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا ہنر مند ترقیاتی پروگرام کامیاب جوان شروع کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کا موثر حصہ بنانا ہے اور یہ اس پروگرام کا سب سے تسلی بخش اور نمایاں پہلو ہے۔ معاون خصوصی امور نوجوانان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے کمیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری دے دی ہے، دوسرے مرحلے کے لئے مارک اپ کو بھی 6 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دیا گیا ہے۔ قرض کے پروگرام میں شفافیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عثمان ڈار نے وعدہ کیا کہ اس پروگرام کے تحت درخواستوں کی جانچ پڑتال صرف شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے قرض فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے اس لئے ہنر مند نوجوانوں کے پاس قرضوں کے حصول کے لئے بہتر کاروباری منصوبہ ہونا چاہیے تاکہ اس کا مقصد حاصل ہوسکے۔

مزید خبریں