اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مقامات پر فائر سب اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ایمرجنسی میں بروقت رسپانس کیلئے جدید فائر گاڑیاں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق فائر سب سٹیشن بنانے کافیصلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کو پیش نظررکھ کرگیاہے تاکہ بروقت اور کم سے کم وقت میں آگے لگنے کی صورت میں موقع پر پہنچاجائے اور آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی بتایاکہ حکومت نے پہلے ہی 16 فائر سب سٹیشن وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر قائم کیے گئے ہیں، ان کا مقصد بھی آگ کی صورت میںہونے والی تباہی سے قبل ہی اس پر قابو پالیا جائے۔